خوبصورت اور منفرد لباس میں ملبوس بالی ووڈ جوڑی منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ کی لیڈنگ جوڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی نئی فلم ”جگاجاسوس “ میں ایک خوبصورت اور منفرد لباس میں نظر آئیں گے

خوبصورت اور منفرد لباس میں ملبوس بالی ووڈ جوڑی منظر عام پر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کی لیڈنگ جوڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی نئی فلم ”جگاجاسوس “ میں ایک خوبصورت اور منفرد لباس میں نظر آئیں گے۔ دونوں اداکاروں کو منظر عام پر آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور رنبیر کپور نے نظر آنے والے اس کردار کو ایک مراکشی بازار میں شوٹ کیا جبکہ یہ لباس انہیں یونانی فیشن کے طرز پر پہنایا گیا۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر انوراگ باسو کی موسقی اور دلچسپ سفر پر مبنی فلم میں رنبیر کپور کو اپنے باپ کو دیکھنے کا مقصد پورا کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ۔