مذاکرات کامیاب، سعودی عرب نے پاکستان کیلئے پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا

مذاکرات کامیاب، سعودی عرب نے پاکستان کیلئے پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا

اسلام آباد: سعودی مذہبی امور کی وزارت اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستانی عازمین کیلئے پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حرمِ پاک کی توسیع کے باعث پاکستان کوٹہ 20 فیصد کم کیا گیا تھا۔ تاہم اب پرانا کوٹہ بحال ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ 79ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مزید حج کوٹہ کی درخواست بھی کی ہے جس پر سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ترجمان وزارت مذہبی امور مردم شماری کے بعد موتمرعالم اسلامی کے ذریعہ مزید کوٹہ بڑھانے کی درخواست دیں تو غور کریں گے۔ دوسری جانب سعودی حکام نے حج کے دوران موبائل سم کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی مکتب میں میڈیکل مشن بھی کام کرے گا۔