ہندوستان میں نوٹ بندی کا بحران بدستور جاری

ہندوستان میں نوٹ بندی کا بحران بدستور جاری

نئی دہلی : ہندوستان میں نوٹ بندی کا بحران بدستور جاری ہے اوردو ماہ سے زائد کا عرصہ گذرجانے کے باوجود حالات ابھی تک معمول پر نہیں آ سکے ہیں۔نوٹ بندی کے معاملے پر کانگریس پارٹی نے تقریبا پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے.  مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے اورریزر و بینک کے دفاتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں سب سے بڑا مظاہرہ دہلی اور ممبئی میں ہوا۔ دہلی میں کانگریس کے کارکنوں نے جنتر منتر پر مظاہرے سے قبل ریزر و بینک کے دفاتر کا گھیراو کیا اورمودی مخالف نعرے لگاتے ہوئے گورنرارجت پٹیل کے استعفے کا مطالبہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے نومبر کے مہینے سے نقلی نوٹ اور کالے دھن کے خلاف مہم کے تحت ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کر دیئے ہیں جس کے بعد اس ملک میں نقد رقم کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ جبکہ اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے کالے دھن کے خلاف مہم کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں منجملہ کانگریس پارٹی، حکومت کو ہدف تنقید بنا کر آئندہ انتخابات کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے.