سلمان خان آئندہ عید کے بعد کرسمس کو بھی اپنی فلم کیلئے استعمال کرینگے

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے عید کے بعد کرسمس پر بھی فلم ریلز کرنے کا اعلان کر دیا۔

سلمان خان آئندہ عید کے بعد کرسمس کو بھی اپنی فلم کیلئے استعمال کرینگے

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان نے عید کے بعد کرسمس پر بھی فلم ریلز کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی نئی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کو23 دسمبرکو کرسمس کے موقع پر ریلز کریں گے۔

دبنگ خان ہر سال عید کے موقع پر اپنی فلم ریلز کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، جبکہ کرسمس کے تہوار کو اداکار عامر خان اپنی فلم کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جب سلمان خان نے عامر خان سے کرسمس کے تہوار کے شیڈول سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس سال کے اختتامی ہفتے پر اپنی کوئی فلم ریلز نہیں کریں گے، جس کے بعد سلمان خان کی جانب سے کرسمس کا تہوار اپنی فلم کے لئے مختص کر نے کا اعلان کیا گیا۔  سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ “ رواں سال عیداالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گے۔ اس کے ساتھ ایک اور فلم ” دبنگ 3“ بھی رواں سال ریلز ہونے کا امکان ہے۔