جسمانی نظام کو بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ’’مساج اور مالش‘‘ کی کیا اہمیت ہے

نیا بھر میں مرد و خواتین اور نوجوان اپنی صحت کے حوالے سے کافی حساس ہوتے ہیں

جسمانی نظام کو بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ’’مساج اور مالش‘‘ کی کیا اہمیت ہے

لاہور:دنیا بھر میں مرد و خواتین اور نوجوان اپنی صحت کے حوالے سے کافی حساس ہوتے ہیں ، یورپیئن ممالک میں صحت کی بہتری کے حوالے سے ہر تین ماہ کے بعد مکمل چیک اَپ اور روزانہ کی بنیاد پر ایکسر سائز ایک معمول کی بات سمجھی جاتی ہے ،جبکہ پاکستان کے بہترین دوست اور ہمسایہ ملک کے چینی مساج سینٹر ز تودنیا بھر میں مشہور ہیں ، گو کہ کئی ایک جگہوں پر ان مساج سینٹرز کے نام پر ’’بے حیائی اور فحش کاموں ‘‘ کی ترویج بھی سامنے آتی رہی ہے ،لیکن کیا آپ جانتے ہیں مساج سے آپ کئی طرح کے ہیلتھ ایشوز کو دور کر سکتے ہیں؟ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ باڈی مساج اور مالش کو معمول بنانے سے آپ کس طرح کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں ؟اور کن مسائل سے مکمل چھٹکارہ پا سکتے ہیں ؟جبکہ خواتین کے لئے تو مساج کے ذہنی اور فیزیکلی دونوں ہی طرح سے کئی فوائد پو شیدہ ہیں۔

ہر کوئی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان دکھائی دیتا ہے ، موٹاپے سے نجات اور سلم و سمارٹ دکھائی دینے کے لئے طرح طرح کی میڈیسن استعمال کرنا عام سی بات ہے لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ مساج سے بھی وزن اور موٹاپے میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے ؟جی ہاں ،مساج سے بڑھتے ہوئے وزن اور موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی دلکش اور حسین دکھائی دینے کے لئے بھی مساج کروایا جا سکتا ہے ۔وہ کیسے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ مساج اور جسمانی مالش سے جسم میں نہ صرف خون کی روانی بہتر ہوتی ہے بلکہ جسم کی سکن بھی ٹائٹ رہتی ہے۔اکثر لوگوں کو کندھوں ،گردن اور کمر میں درد کی شکائت عام سی بیماری سمجھی جاتی ہے ،ایسا اس لئے بھی یقینی ہے کہ آفس میں کام کاج کے دوران درست اور صحیح طریقے سے نہ بیٹھنے کی وجہ سے یہ شکائت عام ہے جبکہ جسم کی مالش نہ کرنے سے بھی ہم میں سے اکثر لوگ ان تکالیف میں سے کسی ایک یا تمام کا شکار رہتے ہیں ۔ مالش اور مساج کروانے سے مسلز ریلیکس ہوتے ہیں، مسلز ریلیکس رہنے سے دوران خون سرکولیشن میں بہتری،تناؤ میں کمی اور پٹھوں میں ہونے والے کھچاؤ میں بھی راحت محسوس ہوتی ہے ،جبکہ دماغ کا سکون اور کھچاؤ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آتی ہے ،اس لئے ڈاکٹرز اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹینشن ،اور ڈیپریشن سے نجات حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی سے کسی ماہر سے مساج کروانا چاہئے ۔ آپ کو نیند نہ آنے کا مسئلہ ہے یا نیند ڈسٹرب ہوتی ہے تو پھر بھی آپ کو مساج کروانا چاہئے، اس سے نیند کی کمی کے مسائل بھی دور ہوں گے اور نیند بھی بہتر آئے گی ۔مساج کروانے سے جسمانی ہارمون سسٹم بہتر ہوتا ہے اور مساج کرانے سے امیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے،باقاعدگی سے کی جانے والی مالش سے خشک کھانسی اور سر درد میں مکمل آرام ملتا ہے بلکہ خون میں پائے جانے والے وائٹ سیلزبڑھ جاتے ہیں جو کہ امیون سسٹم کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مدافعت اور قوت بڑھانے کا سبب بنتے ہیں ۔ باقاعدگی سے کرائے جانے والا مساج ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے کافی کارآمد ہے ،اس سے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر سے مکمل نجات حاصل کر کے نارمل زندگی کی طرف لوٹا جا سکتا ہے ،ہائیپر ٹینشن کے مریضوں کو تو باقاعدگی سے مساج کرانا چاہئے ۔

پورے اور آدھے سر درد کی تکلیف بھی عام ہوتی جا رہی ہے ، بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ، گریلو پریشانیوں نے ہر دوسرے مرد و خواتین کو ’’ سر درد‘‘ اور’’ درد شقیقہ ‘‘کا شکار بنایا ہوا ہے ،اگر آپ بھی ان سب مسائل سے نجات پانا چاہتے ہیں تو مساج کرواتے رہیں،یہ بات یاد رکھیں کہ جسم اوردماغ کو مکمل سکون فراہم کرنے کے ہمارے لئے مساج بہت ضروری ہے۔