کنگ خان رواں سال دبنگ خان کیساتھ سکرین پر نظر آینگے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان کے ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق گردش کرنیوالی خبر کی تصدیق کر دی گئی ہے

کنگ خان رواں سال دبنگ خان کیساتھ سکرین پر نظر آینگے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان کے ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق گردش کرنیوالی خبر کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان رواں سال ڈائریکٹر کبیر خان کی ریلز ہونیوالی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس خبر کی تصدیق ڈائریکٹر کبیر خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے جس میں انہوں نے شاہ رخ کا سلمان خان کی فلم میں کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ دونوں خانز کو گزشتہ کئی سالوں سے ایک ساتھ سکرین پر نہیں دیکھا گیا ، جبکہ سال 2002 میں انہیں آخری مرتبہ فلم ”ہم آپ کے ہیں صنم “ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔