اپیل آئی فون تباہ کرنے کیلئے ہیکرز نے نیا منصوبہ بنا لیا!

اپیل آئی فون تباہ کرنے کیلئے ہیکرز نے نیا منصوبہ بنا لیا!

لاہور: آئی فون استعمال کرنے والے ہو جائیں خبر دار کیونکہ ایک ایسا خطرناک ”ایموجی“ پر مبنی میسج مارکیٹ میں گردش کر رہا ہے جو آپ کے آئی فون کو مکمل طور پر بند کر سکتا ہے۔ یہ خطرناک میسج ہیکروں نے اپیل آئی فونز کی ساکھ کو تباہ کرنے کیلئے بنایا ہے۔ یہ میسج نہ صرف کھولنے بلکہ اس محض ریسو کرنے سے بھی آئی فون بند ہو سکتا ہے۔

ہیکرز نے اس خطرناک میسیج 4 مختلف اقسام کے ایموجیز کو شامل کیا ہے، جو کہ سفید جھنڈے، ریزو(0) کے نشان اور رینبو ایموجی اور ایک پوشیدہ ایموجی پر مشتمل ہے۔ اس پوشیدہ ایموجی کا نام ویری ایشن سیکٹر 16یا VS16 ہے تاہم اس دیکھا نہیں جا سکتا۔ اس خطرناک ”ایموجی میسج “ کو اوپر دی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔