272ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑی پویلین واپس

272ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑی پویلین واپس

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کی طرف سے آخری ون ڈے میں 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے6کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں جبکہ 162 رنز بنا ئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پانچویں اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 50 اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر   271 رنز بنائے جس میں گپٹل نے 100 رنز جبکہ روز ٹیلر 59 رنز بنائے۔

کیویز کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن منرو 34 رنز بنا کر 52 کے مجموعی سکور پر رومان رئیس کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ان کے بعد آنے والے کپتان ویلمسن بھی زیادہ دیر تک کریز پر موجود نہ رہ سکے اور 22 رنز بنا کر یامین کی گیند پر عمر امین کے ہاتھوں 101 کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارٹن گپٹل 100رنز کی شاندرار اننگز کھیل کر رومان رئیس کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 213 تھا جبکہ روز ٹیلر 59 رنز کی اننگز کھیل کر 232 کے مجموعی سکور پر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہنری نکلوس ایک رنز کے ساتھ رنز آؤٹ ہوئے۔چھٹے آؤٹ ہونے والے لیتھم دو رنز کے ساتھ فہیم اشرف کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سینٹنر ایک رنز کے ساتھ رن آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور پر 244 تھا۔