انا للہ وانا الیہ راجعون ،معروف ادیب اور سینئر کالم نگا ر منوبھائی انتقال کرگئے

انا للہ وانا الیہ راجعون ،معروف ادیب اور سینئر کالم نگا ر منوبھائی انتقال کرگئے

لاہور:معروف ادیب اور سینئر کالم نگار منو بھائی 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔


تفصیلات کے مطابق مرحوم کالم نگار کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ منو بھائی کچھ عرصہ سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔منوبھائی کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ گارڈن ٹاﺅن میں ادا کی جائے گی۔

منوبھائی پاکستان کے مشہور کالم نویس، مصنف، اور ڈرامہ نگار بھی تھے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے۔ ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سونا چاندی ہے۔ 2007ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ ان کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا اور وہ 1933ء میں موجودہ وزیر آباد، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔