شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے پھر پاکستانی آبادی پربلا اشتعال فائرنگ

شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے پھر پاکستانی آبادی پربلا اشتعال فائرنگ

شکر گڑھ: شکر گڑھ سیکٹر میں پھر پاکستانی دیہاتی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے گرنے سے متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا۔

بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پنجاب رینجرز نے کرارا جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کی فوجی چوکیاں تباہ کر دیں۔

گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے دیہاتی آبادی پر بلا اشتعال مارٹر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس سے 2 خواتین شہید، 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے  احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں