وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا منو بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا منو بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے معروف کالم نگار، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے ،

وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ منوبھائی اردو ادب میں نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی ادبی و صحافتی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں،شہبازشریف کا کہناتھا کہ منوبھائی مرحوم کی ادب اورصحافت کیلئے خدمات کوتادیر یاد رکھا جائے گا۔