نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات آگے بڑھنے لگیں

نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات آگے بڑھنے لگیں

کراچی: نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم ان ایکشن ہو گئی ہے اور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو آج طلب کر لیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے شاہ لطیف  ٹاؤن کے معطل ایس  ایچ او امان اللہ اور مقتول کے رشتہ داروں کو بھی طلب کر لیا۔

اس سے پہلے صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیا تو آئی جی سندھ نے شاہ لطیف ٹاؤن کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر نقیب اللہ کی ہلاکت کیخلاف سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں نے احتجاج بھی کیا۔

ادھر کراچی میں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کی نماز جنازہ اس کے آبائی علاقے ٹانک میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں