سعودی عرب میں پبلک ٹوائلٹ کے استعما ل پر 2 ریال وصول کیے جانے لگے

سعودی عرب میں پبلک ٹوائلٹ کے استعما ل پر 2 ریال وصول کیے جانے لگے

جدہ :سعودی عرب میں مہنگائی کی وجہ سے اب پبلک ٹوائلٹ کے استعمال کرنے پر بھی رقم خرچ کرنا پڑے گی ۔

سعودی عرب میں جب سے ٹیکسوں کا نفاذ ہو اہے غیر ملکیوں سمیت سعودی شہری بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ سعودی شہریوں کی بڑی تعداد اچانک مہنگائی میں ہوشرباء اضاٖفے کے صدمے سے ابھی تک نہیں نکل سکی ۔

مہنگائی کے جن کے بوتل سے نکلنے کے بعد سعودی شہریوں نے جہاں ہائی کوالٹی پٹرول کی جگہ این 91 ون استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔اس کے ساتھ عوام کے استعما ل کے لیے بنائے جانے والے پبلک ٹوائلٹ پر بھی اب تو 2 ریال وصول کیے جانے شروع ہو گئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر پبلک ٹوائٹ کے بورڈ کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومتی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کئی شہریوں کا کہناہے کہ اتنی مہنگائی نہیں ہو چاہیئے تھی کہ ہمیں پبلک ٹؤائلٹکے لیے بھی رقم ادا کرنی پڑے ۔

تاہم اس ضمن میں سعودی حکومت کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں آئی کہ پبلک ٹوائلٹس پر واقعی چارجز وصول کیے جا ئیں یا نہیں ۔