ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے جعلی ڈگری سے متعلق مہم کا پتا چلائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے ایگزیکٹ اسکینڈل کی مفصل رپورٹ عدالت کو پیش کریں اور خبریں سچی ہیں تو اس اسکینڈل کا تدارک ہونا چاہیے اگر خبریں جھوٹی ہیں تو پاکستان اپنا دفاع لے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسکینڈل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے جبکہ جعلی ڈگری سے متعلق خبروں سے پاکستان عالمی سطح پر بدنام ہو رہا ہے۔ ملک کی بدنامی کرنے والا کوئی بچ کر نہیں جائے گا۔ معزز جج کا کہنا تھا کہ غالباً جعلی ڈگری اسکینڈل کا معاملہ پہلے بھی منظرعام پر آیا تھا تاہم جعلی ڈگری اسکینڈل سے متعلق مقدمات عدالتوں میں زیرالتوا بھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں