صبا قمر فلم فیئر ایوارڈز 2018 میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزد

صبا قمر فلم فیئر ایوارڈز 2018 میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزد

نئی دہلی: پاکستان کی معروف ادکارہ صبا قمر کو بالی وڈ کے فلم فیئر ایوارڈز 2018 میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کر لیا گیا۔ صبا قمر گزشتہ برس اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھارتی اداکار فرحان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

صبا قمر نے فلم میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو متاثر کیا اور پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پزیرائی حاصل کی۔ فلم فیئر ایوارڈز 2018 کی بہترین اداکاراؤں کی نامزدگیوں میں صبا قمر فلم ’ہندی میڈیم‘، عالیہ بھٹ ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، سری دیوی ’مام‘، ودیا بالن’تمہاری سلو‘ اور بھومی پیڈنیکر’شب منگل ساودھان‘ شامل ہیں۔

صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ فلم فیئر ایوارڈز 2018 میں بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں