عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ

عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے۔ دبئی میں عمران خان مشہور و معروف ادارکارہ مائرہ خان اور مایا علی کے ساتھ مل کر شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کریں گے ۔

”فنڈ ریزنگ گالا ود عمران خان ان دبئی “کے عنوان سے منعقدہ ایونٹ مین عمران خان سمیت دیگر سیاسی و شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی جمع ہوں گے جس میں کینسر کے مریضوں کے لئے فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔

مذکورہ گالا ڈنر اٹلانٹس دی پالم میں منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کرنے والوں کے لئے 500 ، 700 ، 100 اور 1500 درہم کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں اس سے جو رقم اکٹھی ہو گی وہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کو عطیہ کر دی جائے گی جبکہ عمران خان دو روزہ دورے میں نجی ملاقاتیں بھی کریں گے اور 21 جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں