سیریز میں وائٹ واش بلے بازوں کی وجہ سے ہوا، سرفراز احمد

سیریز میں وائٹ واش بلے بازوں کی وجہ سے ہوا، سرفراز احمد

ویلنگٹن : نیو زی لینڈ سے بد ترین شکست کھانے کے بعد قومی کپتان سرفراز احمد  نے شکست کی وجہ بلے بازوں کو قرار دیا ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں  افسوس کی بات ہے کہ  ٹاپ آڈر ٹیم کے لیے کچھ  نہ کر سکی ۔

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد انتہائی مایوس نظر آئے ۔ سرفراز  نے سیریز میں نا قابل فراموش شکست  کا کا ذمہ دار بیٹنگ لائن کو قرار دیا ۔

کہتے ہیں سیریز  مشکل تھی  اور اس مشکل سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بلے بازوں کو پرفارم کرنا چاہیئے تھا لیکن بلے باز ناکام رہے ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے   بھی ٹاپ آرڈ سے مایوس ہوتے ہوئے   آئندہ کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی امید ظاہر کی۔

خیال رہے کہ پاکستان نیو زی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک میچ بھی نہ جیت سکا اور کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم کو پہلی سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔