زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسبملی محمد سبطین خان نے جمع کروائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ ہفتہ گزر گیا اور زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے۔ صوبہ بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات تھم نہیں سکے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بروقت کارروائی نہ ہونے سے ملزم آزاد گھوم رہے ہیں لہذا حکومت، پولیس اغواء اور قتل جیسے واقعات ر روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

متن کے مطابق بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کے پیش نظر دہشت گردی اور فیملی کورٹس کی طرح الگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں