نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر کے 15 سالہ حساب برابر کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر کے 15 سالہ حساب برابر کر دیا

ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 15 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے ۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں مسلسل چار سیریز ہار چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے 15 سال پرانا حساب برابر کر دیا ہے جس کے باعث قوم کیساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں بھی شرمسار ہیں۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچوں میں شرمناک شکست سے دوچار کر کے کلین سویپ مکمل کیا اور 15 سال پرانا بدلہ لیا۔ 
اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2003 ءمیں ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جب نیوزی لینڈ کی ٹیم  کرس کینز کی قیادت میں  پاکستان میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے آئی تھی ۔ اس وقت پاکستانی سکواڈ کی قیادت موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یاسر حمید، عمران فرحت، محمد یوسف، معین خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، محمد سمیع، دنیش کنیریا اور شبیر احمد وغیرہ شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کرس کینز کی قیادت میں پاکستان آئی تھی ۔