اداکارہ مہوش حیات نے چینی خاتون کا روپ اپنا لیا

اداکارہ مہوش حیات نے چینی خاتون کا روپ اپنا لیا

لاہور:وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر چیز میں جدت آتی جارہی ہے چاہے وہ ٹیکنالوجی ہو یا پھر میک اپ,شوبز کی دنیا میں میک آرٹسٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی لُک کو اس حد تک بدل لیا کہ آپ ان کو دیکھ کر پہچان نہیں پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے ایسا روپ اپنایا کہ مداح دیکھ کر حیران رہ گئے ۔دراصل اداکارہ کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ چینی خاتون بنی ہوئی ہیں اورلال رنگ کے چینی خواتین کے روایتی لباس میں سر پر سجاوٹ لگائے بڑی سی چھتری تھامے اور چینی خواتین کی طرح میک اپ میں ڈھلی ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے سٹائل دےکر مہوش کو بالکل چینی خواتین کا روپ دے دیاہے۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا سٹیٹس میں بتایا کہ انہوں نے ایک نیا فوٹو شاٹ کروایا ہے جو کسی فلم یا ڈرامے کے لئے نہیں بلکہ اشتہار کیلئے کیا گیا ہے۔