سعودی عرب میں کیمل فیسٹول میں 2 بھارتی بہنوں کی خصوصی شرکت

سعودی عرب میں کیمل فیسٹول میں 2 بھارتی بہنوں کی خصوصی شرکت


ریاض:سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری سالانہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں خصوصی دعوت پر 2بھارتی بہنوں نے شرکت کی اورریت کے فن پارے بنائے۔


تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری سالانہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں خصوصی دعوت پر 2بھارتی بہنوں نے شرکت کی،بد ھ کو بھارتی مہمانوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے ہیں، ہمیں شرکت کی دعوت موصول ہونے پر بہت مسرّت ہوئی اور اب ہم مٹی اور ریت پر فن پارے تیار کرنے میں مصروف ہیں،ہم نے بہت سے مجسمے ماڈلز بنائے جن میں سعودی عرب کے نقشے پر ویڑن 2030 شامل ہے،اس کے علاوہ اونٹ کے رکھوالے کا باز اور شکرے کے ساتھ بھی مجسّماتی فن پارہ شامل ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے ریت کے 14 ٹرک استعمال میں لائے گئے، صحرائی منظر پیش کرنے کے لیے اونٹ پر رکھی جانے والی زین ، اس پر قالین اور ان کے علاوہ اونٹوں کے رکھوالے کے کپڑے اور سر پر پہنا جانے والا عربی رومال الشماغ بھی فن پارے میں پیش کیا گیا،ن دونوں کا سعودی عرب کا دورہ ان کے فنی کیرئر کا 60 واں منصوبہ ہے۔