سونم کپور نے اکشے کمار کا بڑا راز فاش کر دیا

سونم کپور نے اکشے کمار کا بڑا راز فاش کر دیا

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے بہت ڈرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے کہا کہ اداکار اکشے کمار جہاں بطور پروڈیوسر اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ کی فلمسازی کو سراہتے ہیں وہیں ان سے ڈرتے بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل نے فلم “پیڈ مین ” کے سیٹ پر ہدایتکار آر بلکی کے کئے گئے فیصلوں میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی۔ اداکارہ سونم کپور فلم “پیڈ مین ” میں اداکار اکشے کمار اور رادھیکا اپتے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔