لگج خرچے سے بچنے کیلئے برطانوی شہری کا ائیرپورٹ پر عجیب اقدام

لگج خرچے سے بچنے کیلئے برطانوی شہری کا ائیرپورٹ پر عجیب اقدام

لندن:برطانوی  مسافر نے ائیر پورٹ پر زائد سامان کے پیسے بچانے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا ، ریان نے دس جوڑے ٹرائوزر ، دس شرٹس اور موزے پہن لیے تاکہ سامان کے کرایے سے بچا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہری ریان نے ائیرپورٹ پر اپنے تجربے کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کیا جس کے بعد ان کی کافی پذیرائی ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ برٹش ائیرویز نے برطانوی شہری کو بورڈنگ پاس دینے سے انکار کر دیا ، ریان نے بتایا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کا میرے ساتھ رویہ ناگوار تھا۔

انھوں نے پولیس کو بلا لیا جو مجھے گرفتار کر کے پولیس سٹیشن لے گئی لیکن میں نے پولیس کو مطمئن کیا کہ ایسا میں نے زائد سامان کے خرچے سے بچنے کیلئے کیا ہے۔

پولیس نے ریان کو ائیرپورٹ پر دوسری فلائٹ سے جانے کی اجازت دی تو دوسری فلائٹ ایزی جیٹ نے بھی برطانوی شہری کو بورڈنگ پاس دینے سے انکار کر دیا لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔

برطانوی شہری کو آخری کار دو دن بعد ورجینیا کے فلائٹ سے وطن واپس آنا پڑا ، ان کو آئس لینڈ میں دو دن ائیرپورٹ پر ہی گزارنے پڑے۔