ہونڈا کا نئی موٹر سائیکل ”سی بی 300“ متعارف کرانے کا اعلان

ہونڈا کا نئی موٹر سائیکل ”سی بی 300“ متعارف کرانے کا اعلان

ٹوکیو: مایہ ناز جاپانی آٹو موبائل کمپنی ہونڈ انے نئی موٹرسائیکل ”سی بی 300“ 2018 ماڈل آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے مطابق اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن کمپنی کی نیو اسپورٹس کیفے کانسیپٹ سے متاثر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز کی بھرمار موجود ہے۔اس کی باڈی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا گیا ہے۔اس سے ہٹ کر اس موٹرسائیکل میں ایل سی ڈی انسٹرمنٹ پینل دیا گیا ہے جس کے ذریعے مفید معلومات حاصل کی جاسکے گی۔اس میں ٹیل لائٹ اور ٹرن انڈیکٹر، انجن آر پی ایم، ایندھن کا لیول اور گئیر پوزیشن انڈیکٹر وغیر موجود ہیں۔سی بی 300 آر میں 41 ایم ایم اپ سائیڈا و¿ن فرنٹ فورکس اور سیون اسٹیپ ایڈجسٹ ایبل رئیر مونوشاک دیئے گئے ہیں۔اسی طرح بریک کو بھی پہلے کے مقابلے میں بہتر کیا گیا ہے۔
یہ 286 سی سی موٹرسائیکل ہے جس میں سنگل سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 30.9 ہارس پاور رکھتا ہے، جبکہ چھ اسپیڈ گیئر باکس دیئے گئے ہیں۔اس کے فیول ٹینک میں 10 لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل ٹینک کے ساتھ اس پر 300 کلومیٹر سے زیادہ تک سفر کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم یہ تین سے 4 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے جسے فروری میں تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس کے بعد یہ کن ممالک میں دستیاب ہوگی، اس حوالے سے بھی کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس موٹرسائیکل کی پہلی جھلک گزشتہ سال اٹلی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران پیش کی گئی تھی اور اب جاپانی کمپنی نے اسے سب سے پہلے تھائی لینڈ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔