آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دس دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ، دہشتگرد قتل اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائے موت پانے والے دس دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

دہشتگرد قتل اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ معصوم لوگوں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور اہلکاروں کو ذبح کرنے کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تین دیگر دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ، دہشتگرد 41 افراد کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں ملوث رہے ہیں ۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔