کلبھوشن یادیو بھارت کا حاضر سروس جاسوس اور دہشت گرد ہے : جاپانی جریدے کا انکشاف

کلبھوشن یادیو بھارت کا حاضر سروس جاسوس اور دہشت گرد ہے : جاپانی جریدے کا انکشاف


ٹوکیو:جاپانی جریدے نے کلبھوشن یادیو کو بھارت کا حاضر سروس فوجی جاسوس اور دہشتگرد قرار دیدیاجبکہ را کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اس بات کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔


دی ڈپلومیٹ کے مطابق بلوچستان اور افغانستان میں بھارتی مداخلت پر پاکستان کے اعتراضات درست ہیں۔بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو دوہزار سولہ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے گرفتارکیا تھا۔ تاحال بھارت اس سے انکارکرتارہاہےکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کلبھوشن کا ریاست سے کوئی تعلق ہے۔ بھارت افغانستان اور بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہاہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان افغانستان و بلوچستان سے متعلق واضح طور پر اعتراضات اٹھا چکاہے۔ 

جریدے کے مطابق پاکستان کے اعتراضات درست ہیں۔ بی ایل اے سمیت چند گروپ بھارت کی مدد سے دہشتگرد کارروائی میں ملوث ہیں لیکن پاکستانی سیکیورٹی فورسز ان سے موثر طور پر نمٹ رہی ہیں۔ بھارت اس سے انکارکرتا رہا ہیکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کلبھوشن کا ریاست سے کوئی تعلق ہے لیکن گزشتہ اتوار کو بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں را کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے تسلیم کیاکہ کلبھوشن پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جاسوسی کرتا اور دہشتگردوں کا مکمل نیٹ ورک چلاتا تھا۔