بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید

راولپنڈی : بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے بعد اب پنجاب کی شہری آبادی پر حملہ کیا گیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے بعد اب پنجاب کی شہری آبادی پر حملہ کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے جمعہ کے روز صوبہ پنجاب میں ورکنگ باونڈری کے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث 2 خواتین سمیت 5 شہری شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کے حملے کے بعد پنجاب رینجرز نے فوری حرکت میں آتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔ پنجاب رینجرز کے منہ توڑ جواب کے دوران کئی بھارتی فوج کی چوکیاں بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔