پشاور ایئر پورٹ سے 230 تولے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور ایئر پورٹ سے 230 تولے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


پشاور: اے ایس ایف نے باچا خان ایئرپورٹ پر 230تولے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سونا سامان میں چھپایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ سر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اے ایس ایف نے دبئی سے آنے والے 6مسافر گرفتارکرلئے، مسافروں سے 230تول سونابرآمد کیا گیا جس کی مالیت ایک کروڑ 23لاکھ سے زائد ہے، سونا سامان میں چھپایا گیا تھا، پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی