لاہور میں دو بچوں اور ماں کی پراسرار موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

لاہور میں دو بچوں اور ماں کی پراسرار موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی


لاہور:گرین ٹائون کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت ان کی والدہ مردہ حالت میں پائے جانے کے بارے میں مرنے والے تینوں افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول ہوگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں بچوں سمیت ان کی والدہ کی موت کاربن مونو سائیڈ گیس کی وجہ سے رونما ہوئی


تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں و ان کی والدہ کے جسم پر ناتو کسی تشدد کے نشان پائے گئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی مزاحمت کے نشانات موجود ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے تینوں افراد کی فرانزک رپورٹ وصول ہونے کے بعد وہ کسی حتمی نتیجہ پر پہنچیں گے واضح رہے کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو کوئلے گرم کرنے والی ایک انگیٹی بھی برآمد ہوئی ہے۔