امریکی ریاست میں باپ بیٹے کی محبت کا روح کو گرما دینے والا واقعہ

امریکی ریاست میں باپ بیٹے کی محبت کا روح کو گرما دینے والا واقعہ

اوکلاہاما:امریکی ریاست اوکلاہاما میں باپ بیٹے کی محبت کا روح کو گرما دینے والا واقعہ سامنے آ گیا ، ساٹھ سالہ والد کو آگ لگے کمرے میں دیکھ کر بیٹا خود پر قابو نہ رکھا سکا ، والد کو بچاتا زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست اوکلاہاما میں باپ بیٹے کی محبت کا روح کو گرما دینے والا واقعہ لو کائونٹی شیرف میں پیش آیا جب 13 سالہ بیٹا والد کو آگ لگے کمرے میں جلتا دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکا۔

تیرا سال لڑکے کا 60 سالہ والد ٹانگوں سے معذور تھا اور وہیل چیئر استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ کمرے میں آگ لگنے پر بھی باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

بچے کی اس بہادر کاوش پر وہاں کے لوگوں نے اس کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ والد کو حوصلہ دیا ، بچے کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے ساتھ پھول بھی پیش کیے گئے۔