واٹس ایپ نے اپنی نئی بزنس ایپ پیش کر دی

واٹس ایپ نے اپنی نئی بزنس ایپ پیش کر دی

لاہور: سمارٹ فونز کے معروف میسنجر واٹس ایپ نے کاروباری مقاصد کیلئے نئی بزنس ایپ متعارف کرادی ۔
رپورٹس کے مطابق اس ایپ کا نام ”واٹس ایپ بزنس “ رکھا گیا ہے جبکہ یہ فیچرز سے لیس ہے جس کا مقصد ان کاروباری اداروں کی پروفائلز میں زیادہ تفصیلات جیسے ای میل ایڈریس، کاروبار کی نوعیت، دکانوں یا دفاتر کے پتے اور ویب سائٹ کا اندراج ہوسکے گا۔سمارٹ میسجنگ ٹولز جیسے کوئیک رئیپلائی، اوے میسجز اور گریٹنگز وغیرہ بھی موجود ہوں گے اور اس ایپ کو استعمال کرنے والے کسی بھی وقت جان سکیں گے کہ انہوں نے کتنے پیغامات بھیجے، ان میں سے کتنے صارفین تک پہنچے اور کتنے پڑھے گئے۔ایسے افراد جو کوئی بزنس نمبر اور ذاتی نمبر استعمال کررہے ہوں، وہ ان دونوں یعنی واٹس ایپ بزنس اور واٹس ایپ میسنجر کو ایک ڈیوائس پر دو مختلف نمبروں سے رجسٹر کرکے استعمال کرسکیں گے۔
فی الحال اس ایپ کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے کوئی اعلان نہیں ہوا۔یہ ایپ ڈیسک ٹاپ ویب برآوزر پر واٹس ایپ ویب پر بھی کام کرے گی۔واٹس ایپ ماضی میں کہہ چکی ہے کہ تمام کاروباری اداروں جو اپنے اکاو¿ نٹ کے فون نمبر کی تصدیق کریں گے، ان کی پروفائل پر ایک تصدیقی بیج یا ٹک نظر آئے گا۔بالکل ویسے ہی جیسے گزشتہ سال واٹس ایپ میسنجر میں کاروباری اکاو¿ نٹس کو گرین ویری فکیشن ٹک دیا گیا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر صارفین اسٹینڈرڈ ایپ کو معمول کے مطابق استعمال کرسکیں گے اور ان کے پاس کاروباری اداروں کی جانب سے آنے والے پیغامات، نمبروں کو بلاک اور ان کے اسپام ہونے کی رپورٹ کرسکیں گے۔اس وقت یہ نئی ایپ انڈونیشیا، اٹلی، میکسیکو، برطانیہ اور امریکا میں دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے پوری دنیا میں پیش کردیا جائے گا۔