آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، 3 افغانیوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، 3 افغانیوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار

 راولپنڈی : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، سیکیورٹی فورسز کی لاہور اور ڈی جی خان میں کارروائیاں ، تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، رینجرز اور پولیس نے لاہور اور ڈی جی خان میں کارروائیوں کے دوران تین افغان باشندوں سمیت آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔

دہشتگردوں سے بڑی تعداد اسلحہ ، گولہ بارود اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیئے گئے۔