بھارتی عوام نے کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار انوشکا شرما کو قرار دیدیا

بھارتی عوام نے کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار انوشکا شرما کو قرار دیدیا


ممبئی :کسی کھلاڑی کی ناکامی پر اگر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جائے تو کوئی بات نہیں مگر بھارتیوں کا رویہ کیسا ہے اس بات کو ہم بھی بخوبی جانتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی عوام کو ہار برداشت نہیں اسی لئے وہ کوہلی کی ناکامی کا ذمے دار ان کی نئی نویلی دولہن بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ٹہرا رہے ہیں۔ حالانکہ ایسا بھی نہیں ہے کہ بھارتی ٹیم کسی دوسرے ملک میں جاکر پہلی بار ناکامی کا منہ دیکھ رہی ہو۔بھارتی عوام کا ایسا ردعمل دیکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل بھی جب کبھی بھارتی ٹیم اپنے ملک سے باہر جاکر ہارتی تھی تو کھلاڑی اور ان کے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور اب تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرچکی ہے۔