ترکی میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع

ترکی میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع

انقرہ: ترک پارلیمان نے ملک میں 2016  کی فوجی بغاوت کے بعد نافذ   کی جانے والی ایمرجنسی  کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

ترک پارلیمان نے ملک میں 2016  کی فوجی بغاوت کے بعد نافذ کردہ ایمرجنسی کی مدت میں یہ توسیع چھٹی مرتبہ کی ہے۔ ہنگامی حالت کے نفاذ میں حالیہ توسیع کا مطلب ہے کہ ترکی قریب ڈیڑھ سال ایمرجنسی رول کے ماتحت رہے گا۔

اس قانون کے تحت ملکی صدر اور حکومت پارلیمنٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے نئے قوانین کی منظوری دے سکتے ہیں۔