فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات ، کے پی کے میں تبدیلی پر غور شروع

فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات ، کے پی کے میں تبدیلی پر غور شروع

لاہور:سیاست کے بڑے کھلاڑی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں بھی بلوچستان طرز کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ، بلاول ہاؤس لاہور میں اہم بیٹھک جمائی۔


تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران کے پی کے میں بھی بلوچستان طرز کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹ انتخاب سے قبل کے پی میں تعاون پر تبادلہ خیال ، ملاقات میں صوبے کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھئ اشتراک پر اتفاق ہوگیا۔

ملاقات میں بلوچستان کی طرز پر خیبر پختونخوا میں بھی تبدیلی کے نقطے پر بھی غور کیا گیا ، صوبے کی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے بعد حتمی لائحہ عمل طے ہوگا۔

کے پی میں پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف) مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی اپوزیشن کاُحصہ ہیں جبکہ حکومتی اتحاد میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر شامل ہیں۔