وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی
کیپشن: ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سرکاری ملازمین پر حکومت مہربان ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی۔ گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالرشپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کر دی گئی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکام کے مطابق نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے سکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ سکالرشپ 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کر دیا گیا۔

گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی۔ نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کی شادی گرانٹ 15 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے ملے گی۔

ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 1 تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950 سے 5 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کی اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔