رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کر لیں گے، عبدالرزاق داؤد

رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کر لیں گے، عبدالرزاق داؤد
کیپشن: خوردنی تیل کی صنعت کو بہت آگے لے کر جائیں گے، مشیر تجارت۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ دسمبر 2017 کے مقابلے میں 2018 بہتر رہا اور رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کر لیں گے۔

مشیر تجارت نے اعتراف کیا کہ ان کی توجہ دیگر شعبوں پر زیادہ رہی اور وہ خوردنی تیل پر توجہ مرکوز نہیں کر سکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ خوردنی تیل کی صنعت کو بہت آگے لے کر جائیں گے اور کسانوں کو خوردنی تیل کی پیداوار میں مدد سے زر مبادلہ بچے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ کارگل کمپنی نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ تیزی سے بڑھائیں گے جبکہ چاول اور چینی کی ایکسپورٹ کے لیے چین سے 1 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کر لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک چیلنج ہے، جسے کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔