عابد شیر علی کے علیمہ خان اور عمران خان پر الزامات

عابد شیر علی کے علیمہ خان اور عمران خان پر الزامات
علیمہ خان بتائے کپڑوں کی سلائی سے دبئی، نیو جرسی یا لندن کے فلیٹ خریدے جا سکتے ہیں۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے جرمنی نیو جرسی سے نئی ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان بے نامی ادارہ ہے جبکہ فلیٹس کے اصل مالک عمران خان ہیں۔


عابد شیر علی نے نئی ویڈیو میں سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علیمہ خان نے زکوٰة کے پیسے چوری کئے، اورچوری کے پیسوں سے نیو جرسی میں بھی اپارٹمنٹس بنائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ خان بتائے کپڑوں کی سلائی سے دبئی، نیو جرسی یا لندن کے فلیٹ خریدے جا سکتے ہیں۔