سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

جدہ : سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے لیکر آئندہ چند روز تک مملکت میں سردی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج مملکت کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا جائیگا ۔ اور سردی کی شدید لہر پڑنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہناہے کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری کے ساتھ ساتھ سردی بڑھنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر جائیگا۔