فواد چوہدری نے عوام کو 2019کیلئے بڑی خوشخبری بھی سنادی

فواد چوہدری نے عوام کو 2019کیلئے بڑی خوشخبری بھی سنادی
Image Source : INP

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2019میں سی پیک میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، سی پیک منصوبوں پر نظرثانی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، سی پیک میں پاکستان تحریک انصاف کا منشور نظر آئے گا،فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان کے اندر تاریخی بیرونی سرمایہ کاری  آئے گی ۔


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر تجارت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پاکستان ریکارڈ برآمد بھی کرے گا، اس سال پاکستان کے اندر تاریخی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک پر نظرثانی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، اتوار کو سی پیک 2019 کا پلان سامنے لے کر آرہے ہیں، 2019میں سی پیک میں بڑی تبدیلیاں لے کر آئیں گے، سی پیک میں پی ٹی آئی کا منشور نظر آئے گا، انفراسٹرکچر سے ہٹ کر عوامی اہمیت کے معاملات اور منصوبوں کو اہمیت دیں گے۔

موجودہ سیاسی صورتحال کی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  سیاسی جماعتوں کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سیاست کے اندر دو ادارے ہیں، یہ سیاسی جماعتیں ملک کے وجود کےلئے اہم ہیں، جھگڑا وہاں آتا ہے جہاں یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ہمارے دو بڑے رہنماﺅں کو این آر او دے دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست آگے بڑھے گی اور ملک میں کوئی بحران نہیں آئے گا۔