جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف
فوٹو کرک بز

پورٹ الزبتھ : جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے267 کا ہدف دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے کا267 ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کے درمیان 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی ۔ ہینڈرکس 45 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر حسن علی کو کیچ دے بیٹھے ۔ دون ڈاؤن آنے والے بلے باز وین ڈر ڈسن اور ہاشم آملہ کے درمیان پارٹنرشب 237 رنز پر حسن علی نے توڑی جب وہ 93 رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے ۔ اسی دوران ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کی 27 ویں سنچری اسکور کی ۔ڈیوڈ ملر نے 16 رنز جبکہ ہاشم آملہ 108 رنز پر  ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤؤٹ کیا ۔