پورٹ الزبتھ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1 -0 کی برتری حاصل کر لی ۔
جنوبی کی جانب سے دیے گئے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار آغازفراہم کیا ۔فخرزمان اور امام الحق کے درمیان 45 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ۔فخر زمان نے 25 بابر اعظم نے 49 اور امام الحق نے 86 رنز اسکور کیے ۔شعیب ملک 12 جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 1 رنز اسکور کیا ۔
محمد حفیظ 71 رنز جبکہ شاداب خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اولیور نے 2 ، فلوکویو ، عمران طاہر اور ہینڈرکس نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے کا ہدف دیا تھا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کے درمیان 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی ۔ ہینڈرکس 45 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر حسن علی کو کیچ دے بیٹھے ۔ دون ڈاؤن آنے والے بلے باز وین ڈر ڈسن اور ہاشم آملہ کے درمیان پارٹنرشب 237 رنز پر حسن علی نے توڑی جب وہ 93 رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے ۔ اسی دوران ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کی 27 ویں سنچری اسکور کی ۔ڈیوڈ ملر نے 16 رنز جبکہ ہاشم آملہ 108 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔