آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان کا سخت نوٹس

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان کا سخت نوٹس

لاہور: آٹا بحران نے غریب کیلئے 2 وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی، ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کے بحران نے شدت اختیار کرلی، آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان کا سخت نوٹس۔

وزیر اعظم نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کر دی، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو گرفتار کرنے اور گودام سیل کرنے کے احکامات دے دیئے گئے، آٹے کی قلت پوری کرنے کیلئے حکومت نے گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ادھر لاہور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔