بھارت نے ایل او سی پر شہریوں پر حملے جاری رکھے تو خاموش نہیں رہیں گے، وزیراعظم

بھارت نے ایل او سی پر شہریوں پر حملے جاری رکھے تو خاموش نہیں رہیں گے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ایل او سی کے دوسری جانب آباد بے گناہ شہریوں پر حملے جاری رکھے تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہوجائے گا،لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بھارتی حملے معمول بن گئے ہیں،سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کی جانب ایل او سی پر عسکری مبصر مشن کی واپسی کے لیے اصرار کرے،بھارت کی جانب سے ایک خودساختہ اور جعلی حملے کا اندیشہ ہے۔

690ea298e0914b55d2a3be90bbeb8ee5

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا جنگ بندی لکیرکے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن (UNMOGIP) کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کیلئے بھارت سے اصرار کرے۔

ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ/جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔