عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نواز نے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا،بلاول بھٹو

عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نواز نے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا،بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے ملک بھر میں آٹے کے بحران کی وجہ وزیراعظم عمران خان کو قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نواز نے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر بحران جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نواز نے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا ہے۔