ماہرہ خان نے اپنی تعطیلات کی تصاویر وائرل کردیں

ماہرہ خان نے اپنی تعطیلات کی تصاویر وائرل کردیں

اسلام آباد : معروف اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں مصروفیات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے دور میکسیکو میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ تعطیلات منا رہی ہیں لیکن ان دنوں بھی وہ اپنے مداحوں کو نہیں بھولیں اس لیے پے در پے تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور ساتھ ہی برمحل کیپشن دے کر مداحوں کو اس سفر میں شرکت کا موقع فراہم کرہی ہیں۔

اپنی پہلی انسٹا گرام پوسٹ میں ماہرہ خان نے محو پرواز طیارے کی کھڑکی سے زمین کے کھیت کھلیان کی خوبصورت تصاویر کھینچیں اور ورلڈ ٹور کی نوید سنائی۔ اپنی دیگر پوسٹوں میں ماہرہ خان نے ایک سبق آموز اقتباس شیئر کیا کہ آخر میں صرف تین چیزوں کی حیثیت باقی رہ جاتی ہے ایک یہ کہ آپ کتنا پیار کرتے ہیں؟

21a47120f8d673544361fd74d288e79e

دوم آپ کتنی دیانت داری سے زندگی بسر کرتے ہیں؟ اور سوم کتنی خوش مزاجی سے کسی بھی چیز سے علیحدہ ہوجاتے ہیں۔ماہرہ خان نے ایک آرٹ پیس بھی شیئر کیا جسے مداحوں نے خوب سراہا، اسی طرح اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سفر کتنا اچھا ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے ساتھ موجود ہم سفر کس مزاج کے لوگ ہیں؟ اس تصویر میں اہل خانہ تعطیلات سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔