انڈونیشیا میں دو روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی

انڈونیشیا میں دو روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی

جکارتا: انڈونیشیا میں دو روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق  زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریباََ 28 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں،،حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ انڈونیشیا  کے شہر مامجو میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ بارش کے   باعث ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں تھیں۔ مختلف حادثات میں کئی افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ منہدم ہونے والی عمارتوں میں گورنر آفس اور ہوٹل بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر مموجیو سے 6 کلومیٹر دور اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ زلزلے سے سلاویسی جزیرہ سب سے زیادہ متاثر بھی ہوا۔

سیکیورٹی حکام کا کہناہے کہ زلزلے میں گرنے سے بچ جانے والی عمارتوں پر اتنی دراڑیں پڑ چکی ہیں کہ رہائشیوں کا ان میں رہنا ناممکن ہے، شہری پریشانہ کے عالم میں گھروں سے باہر نکلے ہوئے اور حکومت کی جانب سے کسی آسرے کے انتظار ہیں۔

حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔