اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں780 نئی غیرقانونی بستیوں کی منظوری دے دی

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں780 نئی غیرقانونی بستیوں کی منظوری دے دی

تل ابیب :اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں780 نئی غیرقانونی بستیوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی حکام نے اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی آبادکاریوں کے اقدام کی مذمت کی،حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام نئی امریکی انتظامیہ کی امن کی کوششوں کوناکام بنانے کے مترادف ہوگا۔

دوسری جانب برطانیہ نے اسرائیلی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے نئی آبادکاریاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ ہواتھا ۔ جس میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہوئے تھے ۔ اس معاہدے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کسی بھی طرح کوئی تعمیر نہیں کریگا، 

مگر اس معاہدے کے اگلے ہی روز اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپنی عوام اور ملک کے مفادات کے مطابق کام کریں گے ۔