آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست ، سیریز بھارت کے نام 

آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست ، سیریز بھارت کے نام 

برسبین ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کرسیریز دو ایک سے جیت لی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی  اس جیت کے ساتھ بھارت نے چار میچوں پرمشتمل سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کرلی ہے ۔ 

آسٹریلوی باؤلرز ہدف کا دفاع کرتے میں ناکام رہے اور بھارتی بلے باز دوسری اننگز میں جم کر کھیلے ، گل نے اکانوے رنز بنائے ، پنٹ نواسی رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ 

آسٹریلیا نے بھارت کو 328 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ، بھارت کے شُب مین گل نے 91 رنز اور پجارا نے 56 رنز کی اننگز کھیلی ، 

بھارت کے وکٹ کیپر پنت کی بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے 89 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔ 

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 369 رنز اور دوسری اننگز میں 294 رنز بنائے ، بھارت نے پہلی اننگز میں 336 رنز سکور کیے اور دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 بنا کر فتح حاصل کی ۔