ا سکول کھلنے کے باعث کورونا دوبارہ پھیلا تو تعلیمی ادارے بند کردیں گے، مراد راس

ا سکول کھلنے کے باعث کورونا دوبارہ پھیلا تو تعلیمی ادارے بند کردیں گے، مراد راس

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کا کہنا ہے ، ا سکول کھلنے کے باعث کورونا دوبارہ پھیلا تو تعلیمی ادارے بند کردیں گے ۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا،، کورونا کے باعث بچوں کی پڑھائی شدیدمتاثر ہوئی ،چھٹیوں کے ہوم ورک اور ایم سی کیوز اپ گریڈ کررہےہیں۔

پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن پہلی بار آن لائن کی گئیں،انھوں نے آئندہ تین ماہ  کیلئے اسکول کھولنے کے اہم منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

واضح ر ہے کہ محکمہ تعلیم نے گزشتہ روز مرحلہ وار سکول و کالجز کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس میں  نویں سے لیکر بارہویں تک کے طالبعلموں کو 18 تاریخ سے سکول و کالجز جانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔

جبکہ نرسری سے لیکر مڈل تک کے بچوں کے لیے ایک ہفتہ اور بڑھا کر یکم فروری سے سکول جانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔ ان کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طالبعلموں کو بھی یکم فروری سے کلاسز کھلنے کی خبر دے دی گئی ہے ۔